اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راسخ سلام پر دو برس کی پابندی

ریاست جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے جواں سال کرکٹر کو جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی پاداش میں بی سی سی آئی نے دو برس کی پابندی عائد کی ہے۔

راسخ سلام

By

Published : Jun 19, 2019, 11:30 PM IST

اسی کے ساتھ انہیں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی انڈر 19 سیریز کے اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جموں و کشمیر کرکٹ اسوسی ایشن کو مطلع کیا تھا کہ راسخ نے کرکٹ بورڈ کو جو پیدائشی سرٹیفکیٹ فراہم کیا ہے اسکول سرٹیفکیٹ سے میل نہیں کھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ راسخ سلام اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہیں آئی پی ایل فرنچائزی ٹیم ممبئی انڈیئنز نے انہیں 20 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔

راسخ سلام کا تعلق ریاست جموں و کشمیر کے اشموجی گاؤں سے ہے اور وہ آئی پی ایل کھیلنے والے تیسرے کشمیری کھلاڑی ہیں اس سے قبل پرویز رسول اور منظور ڈار بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details