پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر بنگال نے نو وکٹوں کے نقصان پر 275 رن بنا لئے ہیں۔ انستوپ مجمدار 120 رن اور ایشان پورل بغیر کھاتہ کھولے وکٹ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے رنجی ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں مہمان ٹیم کرناٹک کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری بنگال کی ٹیم کی شروعات مایوس کن رہی اور صفر کے اسکور پر ابھمنو رمن میتھن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
بنگال کے 17 رنوں کے مجموعی اسکور پر کپتان ابھیمنو ایشورن بھی 15 رن بنا کر پریشد کرشنا کی گیند پر آ ؤٹ ہو گئے ۔
اس کے بعد تجربہ کار کرکٹر منوج تیواری آٹھ رنوں کے انفرادی اسکور پر گوتم کی گیند پر آ ؤٹ ہو ئے ۔
سدیپ چٹرجی(20رن)،آسیش نندی(17رن)،سریوتس گوسوامی(0) بنا کر جلد آؤٹ ہو گئے ۔
آل راؤنڈر شنہباز احمد نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 35 رن بنا میتھن کے تیسرے شکار بنے۔