اپندر یادو (203 ناٹ آوٹ) کی شاندار ڈبل سنچری اور ان کی نویں وکٹ کے لیے یش دیال (41 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 131 رنز کی ریکارڈ شراکت کی مدد سے اتر پردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے اور بی مقابلے کے دوسرے دن پیر کو پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر 625 رن پر اعلان کر کے 41 بار کی رنجی فاتح ممبئی کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
وانکھیڑے اسٹیڈیم پر دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت ممبئی نے پہلی اننگز میں دو وکٹ محض 20 رن پر گنوا دیئے تھے۔بھوپن لالواني چھ اور ہردک جتیندر تامور ایک رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔
آج کا دن وکٹ کیپر بلے باز اپندر کے نام رہا۔کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھانے والے کانپور کے 23 سالہ کھلاڑی کا ممبئی کے گیند بازوں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔جارحانہ انداز میں انہوں آپ پہلی فرسٹ کلاس سنچری محض 96 گیندوں میں مکمل کی جبکہ ڈبل سنچری کے لیے انہوں 239 گیندوں کا سامنا کیا ۔
اس دوران 27 چوکے اور تین جاندار چھکے ان کی یادگار اننگز میں مددگار بنے۔