بھارت کے نوجوان بلے باز شبھمن گل کی رنجی ٹرافی میچ میں جمعہ کو دہلی کی جانب سے پنجاب کے خلاف کھیلتے ہوئے میدانی امپائر سے تکرار ہو گئی۔
شبھمن گل تنازعہ کی زد میں اس کے بعد ان کے آؤٹ ہونے کے فیصلے کو تبدیل کر دیا گیا۔ دہلی اور پنجاب کے درمیان جمعہ سے موہالی میں شروع ہوئے رنجی ٹرافی میچ کے دوران بلے باز گل کی امپائر محمد رفیع سے بحث ہو گئی جس سے میچ کو قریب 10 منٹ روکنا پڑا۔
بھارت اے ٹیم کے کپتان گل کو مخالف ٹیم کے درمیانہ فاسٹ بولر سبودھ بھاٹی کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا گیا، جس کے بعد میدانی امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے کر کریز سے جانے کے لیے کہہ دیا۔
اس پر گل کی میدانی امپائر سے بحث ہو گئی، انہوں نے پھر میدانی حکام کے ساتھ کچھ دیر بات چیت کی جس کے بعد ان کے آؤٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا گیا۔
گل اس وقت 10 رنز بنا کر کریز پر تھے اور دیر تک ٹک نہیں سکے جنہیں سمرنجيت سنگھ کی گیند پر انوج راوت نے لپک لیا۔ وہ 41 گیندوں میں 23 رن ہی بنا سکے۔