اردو

urdu

By

Published : Feb 6, 2020, 9:02 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:00 AM IST

ETV Bharat / sports

پرویز رسول نے جموں و کشمیر کو جیت دلائی

پرویزرسول کی شاندار آل راؤنڈر کار کردگی کی بدولت جموں کشمیر نے تریپورہ کو رنجی ٹرافی گروپ سی کے ایک اہم میچ میں 329 رنوں سے جیت دلائی۔

پرویز رسول نے جموں و کشمیر کو جیت دلائی
پرویز رسول نے جموں و کشمیر کو جیت دلائی

کپتان پرویز رسول (28 رن پر پانچ وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جموں و کشمیر نے تریپورہ کوجمعرات کے روزرنجی ٹرافی گروپ سی مقابلے کے تیسرے ہی دن 329 رن کے بڑے فرق سے شکست دی۔

پرویز رسول نے جموں و کشمیر کو جیت دلائی

جموں و کشمیر نے پہلی اننگز میں عابدمشتاق کے 88 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 76 اور جے مارگے کے 66 رنز کی بدولت 329 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں تریپورہ کی پہلی اننگز 187 رنز پر سمٹ گئی۔

دوسری اننگز میں جموں و کشمیر نے شبھم كھجريا کے 76، رسول کے 56 اور عبدالصمد کے 56 رن کی نصف سنچری اننگز کی مدد سے نو وکٹ پر 306 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔

پرویز رسول نے جموں و کشمیر کو جیت دلائی

دوسری اننگز میں رسول نے اپنی خطرناک گیند بازی سے تریپورہ کے بلے بازوں کو پچ پر ٹکنے کا موقع نہیں دیا اور اس کی پوری ٹیم 119 رنز پر سمٹ گئی۔

تریپورہ کی اننگز میں منی شنکر مراسنگھ نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے۔جموں و کشمیر کو اس جیت سے چھ پوائنٹس ملے۔

جموں و کشمیر کی آٹھ میچوں میں یہ چھٹی کامیابی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:00 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details