اردو

urdu

By

Published : Feb 6, 2020, 11:47 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:44 AM IST

ETV Bharat / sports

انوج کی بہترین سنچری سے دہلی کو جیت کی امید

رنجی ٹرافی 20۔2019 میں کھیلےجارہے مختلف گروپ کے میچوں میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے ۔

انوج کی بہترین سنچری سے دہلی کو جیت کی امید
انوج کی بہترین سنچری سے دہلی کو جیت کی امید

سلامی بلے باز اور وکٹ کیپر انوج راوت (133) کی شاندار سنچری کی بدولت دہلی نے گجرات کے خلاف رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی مقابلے کے تیسرے دن جمعرات کو دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 228 رنز بنا لئے۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں دہلی کے پاس اب کل 186 رنز کی برتری ہو گئی ہے۔دہلی نے پہلی اننگز میں 293 رنز بنائے تھے جبکہ گجرات نے 335 رنز بنا کر اہم برتری حاصل کی تھی۔

انوج کی بہترین سنچری سے دہلی کو جیت کی امید

دہلی کی دوسری اننگز میں راوت نے 194 گیندوں پر 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے۔وہ دن کے آخری اوورز میں آؤٹ ہوئے۔

کپتان دھرو شوری نے 34 اور نتیش رانا نے 10 رنز بنائے۔ اسٹمپس کے وقت جونٹي سدھو 44 اور ہمت سنگھ تین رنز بنا کر کریز پر تھے۔

دہلی کی کوشش رہے گی کہ وہ چوتھے اور آخری دن صبح کے سیشن میں تیزی سے رن بٹورے اور گجرات کے سامنے ایک ہدف رکھ کر اسے آؤٹ کرنے کی کوشش کرے۔

کیونکہ میچ ڈرا رہتا ہے تو گجرات کو پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر تین پوائنٹس ملنا طے ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:44 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details