اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میزورم پر بہار کی جیت - میزورم

بہار نے میزورم کی ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ رنجی ٹرافی میں بہار کی یہ پہلی جیت ہے۔

میزورم پر بہار کی جیت
میزورم پر بہار کی جیت

By

Published : Jan 6, 2020, 11:30 PM IST

بہار کرکٹ کے لئے لمبی لڑائی لڑنے والے اور اپنے بیٹے لكھن راجہ کو بہار کی ٹیم میں كھلانے کے لئے جدوجہد کرنے والے آدتیہ ورما کے بیٹے لكھن کی فرسٹ کلاس شروعات اچھی نہیں رہی اور وہ میزورم کے خلاف رنجی ٹرافی پلیٹ گروپ میچ میں دوسری اننگز میں بھی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے لیکن بہار نے یہ مقابلہ تیسرے ہی دن چھ وکٹ سے جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کر لئے۔

میزورم نے پہلی اننگز میں 378 رن بنائے۔ بہار نے اس کے جواب میں آٹھ وکٹ پر 226 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 262 رنز بنائے۔ میزورم کی ٹیم حیرت کی بات دوسری اننگز میں 31.4 اوورز میں محض 68 رنز پر لڑھک گئی۔

کپتان کے بی پون نے یکطرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 98 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 46 رن بنائے۔ میزورم کے چھ بلے باز تو کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ میڈیم فاسٹ بولر ابھیجیت ساکیت نے اپنے تیسرے ہی فرسٹ کلاس میچ میں 10 اوور میں صرف 12 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔

بہار کو 185 رنز کا ہدف ملا جو اس نے چار وکٹ پر 188 رن بنا کر حاصل کر لیا۔ اوپنر اندرجیت کمار نے 93 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 98 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔

25 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز لكھن راجہ کا فرسٹ کلاس ڈیبو مایوس کن رہا۔ لكھن اوپننگ کرنے اترے اور پہلی اننگز میں صرف تین گیند کھیل کر ترور کوہلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

لكھن دوسری اننگز میں 22 گیند کھیل کر کھاتہ نہیں کھول پائے۔ دوسری اننگز میں انہیں بابی جوناتھن سانگا نے کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details