مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈن میں رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے میں بنگال اور دہلی کے درمیان کھیلا گیا ایک اہم میچ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوگی
دہلی اور بنگال کے درمیان رنجی ٹرافی گروپاے اور بی میچ میں جمعرات کو چوتھے اور آخری دن کا کھیل خراب روشنی سے بری طرح متاثر رہا۔
بارش کے سبب بنگال اور دہلی کا میچ ڈرا اس میں دہلی کی پہلی اننگز پوری نہیں ہو پائی۔دہلی نے سات وکٹ پر 217 رن سے آگے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 242 رنز بنائے۔
پورے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے متاثر رہا۔ دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز پوری نہیں ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس ملا۔
بارش کے سبب بنگال اور دہلی کا میچ ڈرا بنگال نے اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے تھے۔ دہلی کے اب چھ میچوں سے 17 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ بنگال کے چھ میچوں سے 20 پوائنٹس ہیں۔
گجرات نے چمپئن ودربھ کو شکست دی
گجرات نے چھ پر 181 رنز بنا کر چمپئن ودربھ کو گروپ اے اور بی میچ میں چار وکٹ سے شکست دے دی۔
بارش کے سبب بنگال اور دہلی کا میچ ڈرا گجرات کے کپتان پارتھیو پٹیل کا یہ 100 واں میچ تھا اور انہوں نے میچ فاتح ناٹ آؤٹ 41 رن بنا کر اپنی کامیابی کا جشن منایا۔
گجرات کو اس جیت سے چھ پوائنٹس ملے اور وہ چھ میچوں میں چوتھي جیت اور 26 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔