سرفراز خاں (169 ناٹ آؤٹ) اور آکرشت گومیل کی سنچریوں کی بدولت ممبئی میں بدھ کو مدھیہ پردیش کے خلاف رنجی ٹرافی گروپ اے مقابلے کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگس میں چار وکٹ پر 352 رن بنا لئے ۔
ٹاس جیت کر بلے بازی کے لئے میدان میں اتری ممبئی کی ٹیم کی طرف سے سرفرا ز نے 204 گیندوں میں 22چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 169رن بنائے جب کہ گومیل نے اپنی سنچری میں گیارہ شاندار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔سرفراز نے اسی سال جنوری میں ہماچل پردیش کے خلاف آوٹ ہوئے بغیر ڈبل سنچری بنائی تھی۔
ممبئی کی اننگس میں ہاردک تامور کی شکل میں پہلا وکٹ گرنے کے بعد گومیل اور سرکمار یادو نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں 52 رن بنائے۔ سور کمار 43 رن بناکر آوٹ ہوئے جس کے بعد سدیش لارڈ بھی جلدی ہی آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سرفراز اور گومیل نے ممبئی کی اننگس کو سنبھالا اور چوتھے وکٹ کی شراکت میں 275 رن بنائے۔
دن کا کھیل ختم ہونے تک سرفراز اور انکس جیسوال وکٹ پر موجود تھے۔