دہلی نے رنجی ٹرافی کے اس سیزن میں اپنے پہلے مقابلے میں کیرل کے خلاف خود کو شکست سے بچا لیا تھا لیکن اسے دوسرے میچ میں گروپ اے اور بی میں آندھرا کے ہاتھوں جمعہ کو 9 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دہلی تیسرے ہی دن اپنے چھ وکٹ صرف 89 رن پر گنوا کر شکست کے بحران میں پھنس گئی۔ آندھرا نے پہلی اننگز میں 153 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
دہلی نے پہلی اننگز میں 215 اور آندھرا نے 368 رن بنائے تھے۔ دہلی نے چھ وکٹ پر 89 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز 169 رن پر سمٹ گئی۔للت یادو نے 55 اور وکاس مشرا نے 36 رنز بنا کر دہلی کو اننگز کی شکست سے بچایا۔