راجکوٹ میں کھیلے گیے دوسر ے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت کے 341 رنوں کے ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے آسٹر یلیا کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 304 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔
بڑے بدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 20 رنوں کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ وارنر 15 رن بنا کر محمد سمیع کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
رابندر جڈ یجہ نے کپتان ایرون فینچ کو 33 رنوں کے اسکور پر آؤٹ کرکے بھارت کو دوسری کامیابی دلائی۔
اس کے بعد اسٹیون اسمتھ اور مانوس لابوشین نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسرے وکٹ کے لیے96 رنوں کی شراکت داری کی۔مارنس لابوشین 46 رن بنا کر جڈیجہ کے دوسرے شکار بنے۔
اسٹیون اسمتھ 102 گیندوں پر نوچوکوں ور ایک چھکے کی مدد سے 98 رنوں کی اننگز کھیلنے کے بعد کلدیپ یادو کی گیند پرکلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گیے۔ وہ رنوں سے سنچری سے چوکے۔
اس کے بعد آسٹریلیا کے وقفے وقفے سے وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔ الیکس کیرے (18رن)،ٹرنر(13رن)،اسٹین اگر(25رن) اور کین رچرڈسن(24رن)رن بنا پویلین لوٹے۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.1اوورز میں 304 رنوں پر سمٹ گئی اور 36 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت کی جانب سے محمد سمیع تین وکٹ حاصل کرکے کامیاب گیند باز رہے ۔اس کے علاوہ نودیپ سینی،رابندرجڈیجہ اور کلدیپ یادو کو دودووکٹ ملے۔
اس سے قبل راجکوٹ میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری بھارتی ٹیم کی شروعات شاندار رہی ۔