راجستھان اور ممبئی کے مابین منگل کے روز آئی پی ایل ۔ 13 کا میچ کھیلا گیا تھا جہاں ممبئی نے راجستھان کو 57 رنوں سے شکست دی تھی۔
سست اوور ریٹ کے لیے اسمتھ پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ
راجستھان رائلس کے کپتان اسٹیون اسمتھ پر ممبئی انڈینس کے خلاف میچ کے دوران سست اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سست اوور ریٹ کے لیے اسمتھ پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ
آئی پی ایل کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس سیشن میں راجستھان کی یہ پہلی غلطی تھی لہذا آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت اسمتھ پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اسمتھ سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی پر کنگس الیون پنجاب کے خلاف اور دلی کیپٹلس ٹیم کے کپتان شریس ایر پر سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے 12 ۔ 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔