اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کرکٹ کو اولمپک میں شامل کیا جائے: دراوڑ - نیشنل کرکٹ اکیڈمی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہل دراوڑ نے کرکٹ کو اولمپک میں شامل کئے جانے کی وکالت کی ہے۔

Rahul dravid
Rahul dravid

By

Published : Nov 14, 2020, 9:57 PM IST

راہل دراوڈ نے کتاب 'اے نیو اننگز' کے لانچ کے لیے منعقدہ ورچوول سیمینار میں کہا کہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کیا جانا چاہیے، یہ کھیل کے لیے اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 'کرکٹ سنہ 1900 کے بعد سے اولمپک کا حصہ نہیں ہے۔ جبکہ گزشتہ کچھ وقت سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کیا جائے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر راہل دراوڑ نے کہا کہ 'کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرنے سے متعلق کئی چیلنجز سامنے آئیں گے لیکن اس سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے لیے یہ بہت اچھا ہوگا کہ ٹی 20 فارمیٹ اولمپک کا حصہ بنے۔

دراوڑ نے مزید کہا کہ 'کرکٹ کئی ممالک میں کھیلا جاتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس فارمیٹ کو مزید فروغ حاصل ہو۔ کرکٹ آخری بار 1900 میں کھیلا گیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حال ہی میں اپنے ارکان سے کہا تھا کہ وہ کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرنے کے فائدوں کے بارے میں رپورٹ تیار کریں۔

آئی پی ایل میں مختلف ٹیموں کے لیے بطور کپتان اور کوچ کا کرادر نبھانے والے دراوڑ نے مانا کہ اولمپک میں شامل کرائے جانے کی تجویز میں پچ کو تیار کرانے سے متعلق کئی دقتیں آئیں گی اس کے باوجود انہوں نے اسے اولمپک میں شامل کئے جانے کی وکالت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details