اردو

urdu

ETV Bharat / sports

محمد سراج پر برسبین میں بھی نسلی تبصرہ کیا گیا

برسبین میں کھیلے جارہے بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چوتھے اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سے محمد سراج کو نسلی تبصرے کا سامنا کرنا پڑا۔

racially comments on muhammad siraj in brisbane
محمد سراج پر برسبین میں بھی نسلی تبصرہ کیا گیا

By

Published : Jan 15, 2021, 9:30 PM IST

بھارتی ٹیم کے تیزگیندباز محمد سراج پر برسبین میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن جمعہ کے روز اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سے پھر نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔

سراج پر اس سے پہلے سڈنی ٹسٹ کے دوران بھی نسلی تعصب پر مبنی جملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد بی سی سی آئی نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کیا تھا اور کرکٹ آسٹریلیا سے سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا، لیکن سراج پر سڈنی کے بعد برسبین میں بھی نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کھلاڑیوں کی چوٹ کے لیے کافی حد تک آئی پی ایل ذمہ دار: جسٹن لینگر

آسٹریلیائی میڈیا کی خبر کے مطابق کچھ ناظرین نے سراج کے علاوہ واشنگٹن سندر کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، سندر نے اس مقابلے سے ٹسٹ میں ڈیبیو کیا ہے، حالانکہ ٹیم انتظامیہ نے نہ تو اس معاملے کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی میچ ریفری سے اس کی باقاعدہ طور پر شکایت کی گئی ہے۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے کیٹ نامی ناظرین کے حوالے سے لکھا "میرے پیچھے لوگ مسلسل سندر اور سراج کو 'گرب' کہہ رہے تھے۔" انہوں نے سراج سے کچھ کہنا شروع کیا اور یہ سڈنی کی طرح ہی تھا،

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details