اشون کو دہلی نے کھلاڑیوں کے ٹریڈ میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر جگدیش سچت کو کنگز الیون پنجاب نے ریلیز کر دیا ہے۔
دہلی کیپٹلس کے شریک مالک پارتھ جندل نے کہاکہ میں سچت کو نیک خواہشات دیتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ نئی ٹیم میں وہ اچھا مظاہرہ کرے گا۔
میں پورے دل سے دہلی کیپٹلس پریوار میں اشون کو شامل کرتا ہوں۔ وہ ایک بہترین اسپنر ہیں اور ان کے پاس بھارت اور آئی پی ایل میں کھیلنے کا بہترین تجربہ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ملے گا۔