اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم کو لگا جھٹکا، پُجارا ہوئے زخمی - چیتیشور پُجارا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز چیتشور پُجارا کی پریکٹس کے دوران دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

چیتشور پُجارا
چیتشور پُجارا

By

Published : Jan 2, 2021, 5:28 PM IST

آسٹریلیا اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارتی ٹیم کے لیے بری خبر آئی جس کے مطابق ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک چیتیشور پُجارا زخمی ہوگئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریکٹس کے دوران پُجارا کے دائیں ہاتھ میں گیند لگی جس کے بعد انہیں فوراً میدان سے باہر لے جایا گیا۔ 32 سالہ چیتشور پجارا ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

نیٹ سیشن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک آسٹریلیائی صحافی نے بتایا کہ بیٹنگ کے دوران چیتشور پُجارا کے دائیں ہاتھ میں گیند لگی جس کے بعد ہو ڈریسنگ روم میں چلے گئے۔

پجارا کو ٹیم کے فزیو کے ساتھ بھی دیکھا گیا تاہم وہ تھوڑی دیر بعد واپس پریکٹس کے لیے آگئے۔

چیتشور پُجارا

اگر پُجارا کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں ان کا بلہ خاموش نظر آیا ہے۔ چار اننگز میں پجارا نے اب تک 15.75 کے اوسط سے صرف 63 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تیز گیند باز محمد سمیع اور اُمیش یادو بھی زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 7 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details