اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وزیر اعظم کےذریعہ نام لیا جانا اعزاز کی بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے 'پرکشا پر چرچہ' کے دوران بھارت کے سابق کپتان انل کمبلے کے زخمی ہونے کے باوجود میچ کھیلنے کے جذبہ اور حوصلے کی تعریف کی تھی۔

prime minister mentioned me feeling honored says anil kumble
وزیر اعظم کےذریعہ نام کا لیا جانا اعزاز کی بات

By

Published : Jan 23, 2020, 10:32 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:16 AM IST

پرکشا پر چرچہ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انل کمبلے کا وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نام لیے جانے پر انل کمبلے نے شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کمبلے کے اس میچ کا ذکر کیا جس میں وہ جبڑے کے زخمی ہونے کے باوجود گیند بازی کرنے آئے تھے۔

انل کمبلے نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

کمبلے نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پرکشا پر چرچہ کے دوران وزیر اعظم کے ذریعہ میرا نام لیے جانے پر میں اعزاز محسوس کررہا ہوں۔"

پرکشا پر چرچہ کے دوران وزیر اعظم مودی نے انل کمبلے کے علاوہ وی وی ایس لکشمن، راہل دراوڈ کا بھی ذکر کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی تھی اور کچھ بھی اچھا نہیں ہورہا تھا لیکن ان لمحوں میں کیا ہم راہل اور لکشمن کو بھول گئے تھے؟ جنہوں نے میچ کو تبدیل کردیا تھا۔

زخمی ہونے کے بعد بھی کمبلے نے گیند بازی کی

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سے انل کمبلے نے زخمی ہونے کے بعد بھی گیند بازی کی کون اس چیز کو بھلا سکتا ہے، یہ حوصلہ افزائی اور مثبت سوچ کی طاقت ہے۔

واضح رہے کہ کمبلے نے بھارت کے لیے 132 ٹیسٹ اور 271 یک روزہ میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 619 اور 337 وکٹیں حاصل کیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details