اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شعیب اختر کو مصباح الحق کی جگہ چیف سلیکٹر بنانے کی تیاری - چیف سلیکٹر کا عہدہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے انتظامی امور میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، جن میں نئے چیف سلیکٹر اور کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کا انتخاب شامل ہے ۔

Preparations to make Shoaib Akhtar chief selector in place of Misbah-ul-Haq
شعیب اختر کو مصباح الحق کی جگہ چیف سلیکٹر بنانے کی تیاری

By

Published : Sep 11, 2020, 7:28 PM IST

اس ضمن میں چیف سلیکٹر کے عہدہ کے لئے شعیب اختر اور کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے لیے ظہیر عباس ، انتخاب عالم اور سلیم یوسف کے ناموں پر ابتدائی غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کے تیز ترین گیند باز پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر کو پی سی بی کی جانب سے اہم عہدہ دیے جانے کے قوی امکان ہیں۔ذرائع کے مطابق شعیب اختر اور پی سی بی حکام کے درمیان معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔

شعیب اختر کو مصباح الحق کی جگہ چیف سلیکٹر کا عہدہ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ جبکہ خود شعیب اختر نے بھی ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی سے معاملات طے کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے لیے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے، پی سی بی آئندہ ہفتے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کا اعلان کر سکتا ہے۔

پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے ہعدے سے اقبال قاسم کے مستعفی ہونے کے بعد چیئرمین کا عہدہ خالی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کے عہدے کے لیے ظہیر عباس ، انتخاب عالم اور سلیم یوسف کے ناموں پر ابتدائی غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ان کرکٹرز کے علاوہ بھی کئی نام زیرغور لا رہا ہے جبکہ پی سی بی آئندہ ہفتے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کا اعلان کر سکتا ہے کیونکہ پی سی بی 30 ستمبر کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے قبل کمیٹی کا اجلاس بلاناچاہتا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کا اضافی عہدہ واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details