اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پرگیان اوجھا بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش - بھارتی کرکٹ ٹیم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر پرگیان اوجھا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

پرگیان اوجھا
پرگیان اوجھا

By

Published : Feb 21, 2020, 1:38 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:44 AM IST

طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر چل رہے لیگ اسپنر پرگیان اوجھا باضابطہ طور پر کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔

پرگیان اوجھا

سنہ 1986 میں بھونیشور میں پیدا ہونے والے 33 سالہ پرگیان اوجھا نے 24 نومبر سنہ 2009 میں سری لنکا کے خلاف جبکہ 28 جون سنہ 2008 کو بنگلہ دیش کے خلاف یک روزہ کریئر کا آغاز کیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

اوجھا نے قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 24 ٹیسٹ میچوں میں 113 وکٹیں اور 18 یک روزہ میچوں میں 21 وکٹیں اپنے نام کی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 6 ٹی 20 میچ بھی کھیلا ہے جس میں انہوں نے 10 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ پرگیان اوجھا نے انڈین پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر پرپل کیپ حاصل کی تھی، جب کہ سچن تیندولکر کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھی انہوں نے بہترین گیند بازی کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details