انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں ممبئی انڈیئنز نے چنئی سپر کنگز کو 1 رن سے شکست دی لیکن یہ خوشی اس وقت ماند پڑ گئی جب ٹیم کے بلے باز پولارڈ پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
کیرون پولارڈ نے میچ میں ممبئی کی جانب سے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے تھے اور ان کی اسی اننگ کی بدولت ممبئی انڈیئنز نے 149 رنز بنائے تھے۔