اردو

urdu

ETV Bharat / sports

یوراج سنگھ کے خلاف پولس نے رپورٹ پیش نہیں کی - سابق کرکٹ کھلاڑی یوراج سنگھ

سابق کرکٹ کھلاڑی یوراج سنگھ کی دلتوں کے خلاف کئے گئے مبینہ تبصرے کے معاملے میں ہریانہ کے حصار میں خصوصی عدالت میں ہانسی پولس نے آج بھی اسٹیٹس رپورٹ داخل نہیں کی۔

yuraj singh
yuraj singh

By

Published : Aug 27, 2020, 8:31 PM IST

درج فہرست ذات و قبائل پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کے قانون کے تحت قائم خصوصی عدالت میں وکیل رجت کلسن کی جانب سے دائر عرضی پر ہانسی پولس کو اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنی تھی لیکن پولس کی جانب سے کوئی بھی افسر یا ملازم عدالت میں رپورٹ پیش کرنے نہیں پہنچا۔

عرضی گذار نے 2 جون کو یوراج سنگھ کے خلاف شکایت کے ذریعہ مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا اور یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ سابق کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھی کرکٹروں سے بات چیت کے دوران دلت سماج کے سلسلے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details