اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نریندر مودی کا دھونی کے نام خط - الاقوامی کرکٹ

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو خط لکھ کر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

msd
msd

By

Published : Aug 20, 2020, 4:23 PM IST

نریندر مودی نے ایم ایس دھونی کے نام خط میں لکھا کہ 'آپ(دھونی) نے اپنے طریقے سے اپنی ڈیوٹی کو الوداع کہا ہے اور جس وقت نے آپ نے اپنے ریٹائرمنٹ کی ویڈیو شیئر اس وقت ملک کی 130 کروڑ عوام کا دل ٹوٹا ہوگا لیکن وہ سبھی ہمیشہ آپ کے شکر گذار رہیں گے۔

نریندر مودی نے دھونی کو خط لکھا

واضح رہے کہ گزشتہ روز مہیندر سنگھ دھونی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کرکٹ شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دھونی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ 'جو پیار اور ساتھ آپ نے دیا ہے اس کے لیے آپ سب کا شکریہ، 15 اگست 2020 رات 19 بجکر 29 کے بعد سے مجھے کرکٹ سے ریٹائر مان لیا جائے۔'

مہندر سنگھ دھونی نے بھارت کرکٹ ٹیم کو کامیابی کی نئی بلندیاں عطا کی ہیں اور انہوں نے اپنی کپتانی میں بھارتی ٹیم کو 2007 میں آئی سی سی ورلڈکپ، 2011 میں یک روزہ ورلڈ کپ اور 2013 میں چیمپیئن ٹرافی میں جیت دلائی تھی اس کے علاوہ ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ایشیاء کپ میں بھی کامیابی حاصل کی جبکہ یک روزہ اور ٹیسٹ درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا تھا۔

ایم ایس دھونی کرکٹ کی تاریخ کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے اپنی کپتانی میں تمام آئی سی سی ٹرافی(ٹررنامنٹ) جیتی ہیں۔

سابق کرکٹ کھلاڑیوں اور کرکٹ شائقین کے مطابق دھونی کے بعد ان کے جیسا کپتان ملنا انتہائی مشکل ہے اور ان کے بعد اس خلاء کو پُر کرنا بھی مشکلوں بھرا کام ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details