اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایک عالمی کپ اور کئی سنچریاں - mark wagh

محدود اوورز کے کرکٹ میں سنچری بنانا کسی بھی بلے باز کے لیے بڑی کامیابی ہوتی ہے لیکن اگر یہ کامیابی عالمی کپ میں حاصل ہو تو اس کی خوشی دوبالا ہوجاتی ہے۔

عالمی کپ ٹرافی

By

Published : May 26, 2019, 12:09 PM IST

آج ہم ایسے ہی کچھ بلے بازوں کا ذکر کریں گے جنہوں نے عالمی کپ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور نا صرف ایک بلکہ ایک سے زائد سنچریاں بنائی ہیں۔

عالمی کپ

ایک ہی عالمی کپ میں متعدد سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں پر ایک نظر

کمار سنگاکارا:ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کا ریکارڈ سری لنکا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگا کارا کے نام درج ہے۔

سری لنکا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگا کارا

سنگا کارا نے سنہ 2003 سے 2015 تک چار عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کی ہے اور اپنے عالمی کپ کریئر میں انہوں نے مجموعی طور پر پانچ سنچریاں بنائی ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے 2015 کے عالمی کپ میں لگاتار چار سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

عالمی کپ کی تاریخ میں لگاتار چار سنچری بنانے والے سنگاکارا دنیائے کرکٹ کے واحد بلےباز ہیں۔

سورو گنگولی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتانوں میں شمار کئے جانے والے سورو گنگولی نے سنہ 1999 سے 2007 تک تین عالمی کپ میں ملک کی نمائندگی کی ہے اور 2003 کے عالمی کپ میں گنگولی کی ہی قیادت میں بھارتی ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتانوں میں شمار کئے جانے والے سورو گنگولی

سنہ 2003 کا عالمی کپ گنگولی کے لیے کافی شاندار رہا، اس عالمی کپ میں انہوں نے ٹیم کو فائنل تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے بلے بازی کے جوہر دکھاتے ہوئے تین سنچریاں بنائی تھیں اور ایسا کرنے والی پہلے بھارتی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مارک وا:سابق آسٹریلیائی بلے باز مارک وا دنیا کے عظیم بلے بازوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔

سابق آسٹریلیائی بلے باز مارک وا

سنہ 1996 کے عالمی کپ میں مارک وا نے بھی تین سنچری بناکر یہ کامیابی حاصل کی تھی، اور ایک عالمی کپ میں تین سنچری بنانے والے پہلے بلےباز ہونے کا شرف حاصل کیا تھا۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ مارک وا نے 2002 میں کرکٹ کو الوداع کہا تھا۔

میتھیو ہیڈن: 1993 میں اپنے یک روزہ کرکٹ کریئر کا آغاز کرنے والے سابق آسٹریلیائی بلے باز میتھیو ہیڈن اپنی پہلی سنچری 2001 میں بھارتی ٹیم کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنائی تھی۔

سابق آسٹریلیائی بلے باز میتھیو ہیڈن

ہیڈن نے 2007 کے عالمی کپ میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنائی تھی۔

اے بی ڈی ویلیئرز:اس فہرست میں دنیا کے سب سے خطرناک اور طوفانی بلے باز جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا نام بھی شامل ہے۔

ڈی ویلیئرز نے 2011 عالمی کپ میں دو سنچری بنائی تھی۔

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز

مسٹر 360 کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرز نے 2007 سے 2015 تک 25 عالمی کپ مقابلوں میں ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور ایک عالمی کپ میں دو سنچری بنانے کے معاملے میں پہلے افریقی بلے باز بنے تھے۔

عالمی کپ ٹرافی

ان سب کے علاوہ پاکستان کھلاڑی سعید انور اور بھارت کے راہل دراوڈ بھی ایک عالمی کپ میں دو سنچری بنا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details