اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان اپنی مشترکہ ٹیم انگلینڈ بھیجے گا - پاکستان اور انگلینڈ

پاکستان اپنی مشترکہ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ مکمل دورہ محفوظ ماحول میں ہوسکے۔

PCB will send joint team to England
پاکستان اپنی مشترکہ ٹیم انگلینڈ بھیجے گا

By

Published : May 21, 2020, 5:14 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ ’پی سی بی‘ نے جولائی میں اپنے 25 رکنی مشترکہ ٹیم انگلینڈ بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

پاکستان کو اگست میں انگلینڈ سے تین ٹیسٹ اور تین ٹی-20 میچ کھیلنے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ اور ٹی-20 ٹیمیں ایک ساتھ جائیں گی جس سے ٹیم مینجمنٹ کے پاس اضافی اختیارات رہیں گے۔

پی سی بی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ’ای سی بی‘ نے اس سیریز کے لیے گزشتہ ہفتے بات چیت کی تھی۔

ای سی بی نے پاکستان بورڈ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کے کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں اترنے کے ساتھ ہی انتہائی محفوظ ماحول میں رکھا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جولائی کے اوائل میں انگلینڈ لایا جائے گا اور انہیں رکنے کے لیے ایک جگہ دے دی جائے گی جہاں وہ نہ صرف اپنی تربیت اور پریکٹس میچ جاری رکھ سکتے ہیں بلکہ برطانوی حکومت کی طرف سے لازمی کیے گئے 14 دن کے كورنٹين وقت کو بھی گزار سکتے ہیں۔

ای سی بی نے دورے کے لیے ابھی مقام کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر اور ساؤتھپمٹن مقام ہو سکتے ہیں جہاں میدان کے ساتھ ہوٹل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details