اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اسپاٹ فکسنگ معاملہ:عمراکمل اپیل نہیں کریں گے - پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے معاملے کو لے کر اکمل پر الزام لگائے ہیں اور بورڈ نے اس معاملے کو انتظامی کمیٹی کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمراکمل بدعنوانی کے الزام کے خلاف اپیل نہیں کریں گے
عمراکمل بدعنوانی کے الزام کے خلاف اپیل نہیں کریں گے

By

Published : Apr 10, 2020, 7:50 PM IST

عمراکمل کو گزشتہ 20 فروری کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ پی سی بی نے کہا کہ اس نے اس معاملے کو انتظامی کمیٹی کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی صدارت لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج فضل میراں چوہان کریں گے۔

عمراکمل بدعنوانی کے الزام کے خلاف اپیل نہیں کریں گے

آرٹیکل 4.8.1 کے تحت انتظامی کمیٹی کے چیئرمین اب ان پرعائد الزامات کو طے کریں گے۔ پی سی بی نے اکمل کے خلاف 20 مارچ کو انسداد بدعنوانی ضابطوں کو توڑنے کا الزام لگایا تھا۔

ایک ذرائع نے کہا کہ عمر نے اپنے اہل خانہ اور پی سی بی کے سیکورٹی حکام سے کہا ہے کہ وہ کاروبار اور سماجی افعال کی وجہ سے بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں اور اگر اس دوران کوئی مورد الزام شخص ان سے ملاقات کرتا ہے تو وہ اس بارے میں جوابدہ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details