اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان کی خاتون کرکٹر کورونا سے متاثر - کیمپ کا انعقاد کراچی میں شروع

پاکستان خواتین ٹیم کی ایک کرکٹر ہائی پرفارمنس کیمپ سے قبل کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔

pakistani-women-cricketer-tested-positive
پاکستان کی خاتون کرکٹر کرونا سے متاثر

By

Published : Oct 10, 2020, 2:16 PM IST

اس کیمپ کا انعقاد کراچی میں شروع ہونے جارہا ہے ۔

کورونا وائرس سے متاثرہ کھلاڑی کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کورونا پازیٹو کھلاڑی کو بائیولوجیکل سیفٹی پروٹوکول سے باہر کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور کھلاڑی اور معاون عملہ کو کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد احتیاطاً بایوسیفٹی حلقہ سے باہر کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بورڈ کا میڈیکل پینل ٹیم کے تینوں ممبروں کی صحت کی مسلسل جانچ کرے گا۔

پی سی بی کے کورونا پروٹوکول کے تحت ان تین ممبروں کا کورونا ٹسٹ منفی آنے پریہ ممبران ٹیم میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details