اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستانی ٹیم انگلینڈ اور عالمی کپ کے لیے روانہ

کئی دنوں کی سخت پریکٹس کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے لیے آج روانہ ہو گئی، شعیب ملک دبئی سے ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

By

Published : Apr 23, 2019, 5:47 PM IST

Updated : Apr 23, 2019, 5:53 PM IST

پاکستانی ٹیم انگلینڈ اور عالمی کپ کے لیے روانہ

پاکستان عالمی کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور پانچ یک روزہ مقابلے کھیلے گی۔

پاکستان نے انگلینڈ دورہ کے لیے 17 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جبکہ عالمی کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم شامل ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان نے تیز گیندباز عامر خان اور جارحانہ بلے باز آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو عالمی کپ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔لیکن انگلینڈ دورے پر اگر یہ دونوں کھلاڑی اچھا مظاہرہ کرتے ہیں تو ان کو عالمی کپ میں ابھی بھی جگہ مل سکتی ہے۔

شعیب ملک دبئی سے ٹیم کا حصہ بنیں گے۔اسٹار گیندباز شاداب خان کے بیمار ہونے کے بعد یاصر شاہ کو ٹیم شامل کیا گیا۔
پاکستان عالمی کپ میں 31 مئی کو ویسٹ اینڈیز کے خلاف اپنا پہلا ومقابلہ کھیلے گی۔

ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے روانگی سے قبل اپنے کئی کھلاڑیوں کو ٹرمپ کارڈ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی عالمی کپ میں کار کردگی دھانے کے لیے پر عزم ہیں۔

Last Updated : Apr 23, 2019, 5:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details