پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر حسن علی نے نہ صرف اپنی شادی کا اعلان کیا بلکہ اپنی ہونے والی دلہن کا نام بھی بتایا۔
انہوں نے کہا کہ لڑکی کا نام شامیہ نہیں بلکہ سامعہ ہے۔ وہ ایمرٹس ایئرلائنز میں انجینئر ہیں۔ ہم دونوں کی ایک ڈنر کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہم دونوں کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی رہی۔
حسن علی کے مطابق انہوں نے اپنی پسند گی سے متعلق اپنے بھائی کو بتایا۔ اس کے بعد ان کے بھائی اور بھابھی نے ہریانوی لڑکی سے ملاقات کی ۔
دونوں خاندانوں کے درمیان شادی سے متعلق بات چیت ہوتی رہی ہے۔ چند مہینوں کے بعد رشتہ طے پایا۔ نکاح 20 اگست کو متحدہ عرب امارات کے شہردبئی میں ہوگا ۔اس تقریب میں فیملی کے علاوہ قریبی رشتے دار اور دوست بھی شریک ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نکاح کے دو تین مہینے کے بعد باقی رسمیں ادا کی جائیں گی۔ پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی پاکستانی اسٹائل کی بلیک اینڈ وائٹ شیروانی زیب تن کریں گے جبکہ ان کی ہونے والی دلہن سامعہ بھارتی اسٹائل کا عروسی لباس پہنیں گی۔
حسن علی کے مطابق وہ اپنی فیملی کی تصویر سامنے نہیں لا سکتے ہیں۔ گھروالوں نے ایسا کرنے سے منع کیا ہے۔