انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی جگہ جیک کرولی اور فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو سیم کیرن کی جگہ دی گئی ہے۔ پاکستان ٹیم نے فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ پلیئنگ الیون میں موقع دیا ہے۔ پاکستانی بلے باز فواد عالم کو 11 سال بعد پلیئنگ الیون میں جگہ ملی ہے۔ انہوں نے آخری بار 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ - پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں
انگلینڈ اور پاکستان کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 85 رن بنا لیے ہیں۔ بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا ہے۔
پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ مانچسٹر میں اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔