اردو

urdu

By

Published : Jan 28, 2020, 11:09 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:17 AM IST

ETV Bharat / sports

پاکستانی خاتون سلیکشن کمیٹی پر امتیازی رویے کا الزام

پاکستان خاتون ٹیم کی سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر سیدہ بتول فاطمہ نقوی نے الزام عائد کیا ہے کہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ثناء میر کو رنجش اور حسد کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے ۔

پاکستانی خاتون سلیکشن کمیٹی پر امتیازی رویے کا الزام
پاکستانی خاتون سلیکشن کمیٹی پر امتیازی رویے کا الزام

واضح رہے کہ بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان کی 15رکنی ٹیم آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 31 جنوری کو روانہ ہورہی ہے۔

پاکستانی خاتون سلیکشن کمیٹی پر امتیازی رویے کا الزام

21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جانے والے ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی خاتون ٹیم آسٹریلیا میں وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔سابق کپتان عروج ممتاز کی زیر قیادت پاکستانی خاتون سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کے لیے جس ٹیم کا انتخاب کیا، اس میں سابق کپتان ثناء میر کا نام شامل نہیں ہے ۔کمیٹی میں باقی دو سلیکٹرز اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال ہیں۔

پاکستانی خاتون سلیکشن کمیٹی پر امتیازی رویے کا الزام

پاکستان کے لیے 120ون ڈے اور 106 ٹی 20 کھیلنے والی ثناء میر کو ڈراپ کئے جانے کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سیدہ بتول فاطمہ نقوی نے کہا کہ یہ فیصلہ افسوسناک حد تک سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ آسٹریلیا ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہوں اور ثناء میر جیسی تجربے کار کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہ ہو۔پاکستان کے لیے 2001سے 2014 تک ایک ٹیسٹ 83 ون ڈے اور 45ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی بتول فاطمہ نے کہا کہ سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر عروج ممتاز ثناء میر سے حسد کرتی ہیں اور ان کا یہ فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

پاکستانی خاتون سلیکشن کمیٹی پر امتیازی رویے کا الزام

بتول فاطمہ نے ایک نجی چینل جیو نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ثناء میر کی پاکستان خاتون کرکٹ میں بڑی خدمات ہیں۔انہیں بین الاقوامی سطح پر خاتون کرکٹ میں پاکستان کا سفیر کہتے ہیں اور افسوس عروج ممتاز ان کے ساتھ اپنی دوستوں کے ساتھ مل کر نا انصافی کر رہی ہیں جس کا چیئر مین پی سی بی احسان مانی کو نوٹس لینا چاہئے۔

بتول فاطمہ کا کہنا ہے کہ عروج ممتاز ثناء میر سے حسد کرتی ہیں ، اور یہ بات تب سے چلی آرہی ہے جب بورڈ نے ثناء جاوید کے بعد ثناء میر کو ان کی اہلیت اور صلاحیت دیکھتے ہوئے اہمیت دینا شروع کی اور اب چیف سلیکٹر بننے کے بعد عروج ممتاز نے فارم اور فٹنس کو بنیاد بنا کر ثناء میر کو ورلڈ کپ کی ٹیم سے کپتان کی مرضی کے خلاف ٹیم میں شامل نہیں کیا، جو کہ سرا سر نا انصافی کے مترادف ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details