جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کے چار وکٹ پر 106 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پہلی اننگز 201 رنز پر ختم ہوئی۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے۔ اس طرح پاکستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
جنوبی افریقہ کیا جانب سے ٹمبو باؤما نے 15 اور کپتان کوئٹن ڈی کاک نے 24 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ باؤما 138 گیندوں میں 44 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ پویلین واپس لوٹے جبکہ ڈی کاک نے 29 رنز کی اننگ کھیلی۔ ویان مولڈر 33 اور جارج لنڈے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔