اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'پاکستان ٹیم کو دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم بناؤں گا' - وزیراعظم عمران خان

پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی اور پاکستانی نژاد امریکی شہریوں سےکہا کہ عالمی کپ میں پاسکتان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد انہوں نے ٹیم کو مزید بہتر بنانے کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

'پاکستان ٹیم کو دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم بناؤں گا'

By

Published : Jul 23, 2019, 3:38 PM IST

Updated : Jul 23, 2019, 5:12 PM IST

کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان نے واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل 1 ایرینا میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ عالمی کپ ٹورنامنٹ تک پاکستانی ٹیم کو دنیا کی سب سے بہترین کرکٹ ٹیم بناؤں گا جس کے لیے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے بالخصوص کرکٹ میں اصلاحات کی جائیں گی اور آئندہ ورلڈ کپ میں بہترین ٹیم میدان میں لائیں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں انگلینڈ میں اختتام پذیر عالمی کپ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی اور ٹیم سیمی فائنل میں بھی نہیں پہنچ پائی تھی۔

Last Updated : Jul 23, 2019, 5:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details