ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اور بورڈ حکام زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچوں میں سنیئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دینے کے حق میں ہیں، انفرادی طور پر کوچز بھی یہ ہی رائے رکھتے ہیں کہ ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانا مفید ہوگا۔ یاد رہے کہ زمبابوے کی حکومت نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو مختصر دورانئے کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جو رواں سال اکتوبر اور نومبر میں کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، پہلا میچ 30 اکتوبر، دوسرا یکم اور تیسرا میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا۔