ماؤں کے عالمی دن (یوم مادر) کے موقع پر جہاں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اپنی اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کررہی ہیں وہیں پاکستانی ٹی ۔20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ۔
انہوں نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس کے پیچھے میری والدہ کا ہاتھ ہے ۔ ان کی بدولت ہی میں پہلا بیٹ خرید ا تھا۔
انہوں نے ٹوٹیٹ کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ میری والدہ نے 1500 روپے جمع کئے تھے۔ میں نے اپنی امی سے بیٹ خریدنے کی ضد کی ۔گھریلو خاتون کے لئے 1500 روپے بڑی رقم ہوتی ہے۔