اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کراچی کنگس کی پشاورزولمی پر جیت - کراچی کنگس

بابر اعظم کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت کراچی کنگس نے پشاور زلمی کو 11 گیندیں باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔

کراچی کنگس کی پشاورزولمی پر جیت
کراچی کنگس کی پشاورزولمی پر جیت

By

Published : Mar 2, 2020, 11:55 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:39 AM IST

اس جیت کے ساتھ کراچی کنگس پانچ میچوں میں چھ پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پرپہنچ گئی ہے جبکہ پشاور زلمی پانچیوں پوزیشن پر ہے۔

کراچی کنگس کی پشاورزولمی پر جیت

پشاور زلمی کے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگس کی شروعات مایوس کن رہی اورچار رنوں کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد بابر اظم اور الیکس ہیلس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لئے 104 رنوں کی شراکت داری کی۔

الیکس ہیلس 27 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 49 رن بنا کر آ ؤٹ ہو ئے۔ اس کے بعد ڈیلپورٹ بھی دورن بنا کر چلتے بنے۔

کراچی کنگس کی پشاورزولمی پر جیت

والٹن 22 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے اینڈ سے بابراعظم شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنوں کی ناٹ آ ؤٹ اننگز کھیلی۔

کراچی کنگس نے 18.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 152 رن بنا کر میچ جیت لیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے یاسرشاہ کو دو جبکہ کارلوس بریتھویٹ اور حسن علی کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل کراچی کنگس نے ٹاس جیت کر پشاورزولمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔

پشاور زلمی شروعات مایوس کن رہی اور 10 رنوں کے مجموعی اسکور پر تین اہم بلے بازآؤٹ ہو کر یویلین لوٹ گئے۔

پشاورزلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 55 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنوں کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ لیومگ اسٹون(25 رن) اور گروگری(25 رن) بنا ئے۔

کراچی کنگس کی جانب سے محمد عامر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ کرس جارڈن کو دوجبکہ عامر امین اور عامر خان کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details