کراچی کنگس کے 202 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زولمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 191 رن ہی بنا سکی اور اسے دس رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پشاور زولمی کی جانب سے لیوینگ اسٹین نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 29 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔
کراچی کنگس کی پشاور زولمی پر دلچسپ جیت اس کے علاوہ کامران اکمل(43رن)،ڈیرین سمی(30رن)،ڈؤسن(22رن)اور شعیب ملک(16رن)
کراچی کنگس کی جانب سے کرس جارڈن اور عمید آصف دودوجبکہ محمد عامر اور ڈیپلورٹ کو ایک ایک وکٹ ملا۔
کراچی کنگس کی پشاور زولمی پر دلچسپ جیت اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کے دوسرے میچ میں پشاورزولمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگس نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 201 رن بنا ئے ۔
کراچی کنگس کی جانب سے بابراعظم 56 گیندوں پر سات چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے 78 رن بنا کر ٹاپ اسکورر ہے۔
کراچی کنگس کی پشاور زولمی پر دلچسپ جیت اس کے علاوہ کپتان عماد وسیم نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 30 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رن بنا ئے۔ ڈیپلورٹ(20رن)،شرجیل خان(19رن)اورافتخار احمد (16رن) بنائے۔
پشاورزولمی کی جانب سے حسن علی کو دوجبکہ محمد محسن کو ایک وکٹ ملا۔
کراچی کنگس کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو شاندار کھیل کامظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔