اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اسلام آباد کی جیت - Islamabad united beat Lahore Qalandars by 71 runs

کولن منرو کی غئرمفتوح نصف سنچری کے بعد رومان رئیس اور جعفر گوہر کی شاندار بالنگ کی بدولت اسلام آباد یونا ئیٹڈ نے لاہور قلندرس کو 71 روں سے شکسے دے دی۔

اسلام آباد کی جیت
اسلام آباد کی جیت

By

Published : Mar 5, 2020, 12:03 AM IST

اس جیت کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ سات میچوں میں 7 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ ملتان سلطانس پانچ میچوں میں آٹھ پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے

اس کے علاوہ کراچی کنگس اور کوئٹہ 6۔6 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 199 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں لاہور 18.5 اوورز میں 127 رن بنا کر آ ل آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد کی جیت

لاہور کی جانب سے عثمان شنواری 30 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ اس کے علاوہ سمیت پٹیل 25 رن ،سلمان بٹ 21 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ لاہور کے دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 18.5 اوورزمیں 127 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس اور جعفر گوہر کو تین تین وکٹ ملے۔ اس کے علاوہ شاداب خان کو دو جبکہ ڈیل اسٹین اور عاقف جاوید کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل لاہور قلندر کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 198 رن بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو 59 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 89 رنوں کی شاندار غٰرمفتوح اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ لوک رونچی 31 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رن ،کولن انگرام 19 گیندوں پر 29 رن اور آصف علی محج چھ گیندوں پر 20 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔

لاہور کی جانب سےمحمد حفیظ،محمد فضان اور سلمان ارشد کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details