دسمبر جنوری میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیرز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز سے متعلق پاکستان کے سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان برابر کے مقابلے کی امید ہے لیکن جیت کی دعویدار آسٹریلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے ٹیم میں آنے سے آسٹریلیا کافی مضبوط ہے حالانکہ کافی کچھ وہاں کی پچوں پر بھی منحصر کرے گا۔
اس دوران وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کے پاس دنیا کے سب سے بہترین گیندباز موجود ہیں۔ مہمان ٹیم کے پاس پیٹ کمنس، جوش ہیزلووڈ اور مچل اسٹارک جیسے گیندباز ہیں۔