نیوزی لینڈ میں پاکستان 18 دسمبر کو اپنے دورے کا آغاز ٹی۔20 مقابلے سے کرے گی۔ اس دورے پر تین ٹی ٹیوئنٹی میچ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پاکستان کے تینوں ٹی ٹوئنٹی مقابلے آکلینڈ، ہیملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ 20 اور تیسرا مقابلہ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان نومبر کے آخری ہفتے میں نیوزی لینڈ پہنچے گی اور کورونا وبا کے مدنظر نیوزی لینڈ میں 14 دنوں تک کورنٹائن رہنا ہوگا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایکزیکٹیو ڈیوڈ وہائٹ نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے مطابق نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گی۔ ڈیوڈ وہائٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی میزبانی کرنا ہمارے لئے خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان 1965 سے نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہی ہے اور ہم پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی جیسے حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، جاوید میاں داد اور وسیم اکرم کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
اس موقعے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائرکٹر ذاکر خان نے کہا کہ کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ دورے کا ہمیشہ لطف اٹھایا ہے اور وہاں کے شائقین بھی بہت سمجھ دار ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے دورے پر ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈاکر خان نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم اس دورے پر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔