اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان کی بھارت کو دھمکی - PCB

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دھمکی بھرے انداز میں کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ میچ کے لیے پاکستان نہیں آئے گی تو ہماری ٹیم بھی آئندہ برس بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

پاکستان کی بھارت کو دھمکی
پاکستان کی بھارت کو دھمکی

By

Published : Jan 25, 2020, 8:41 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:57 AM IST

بھارت اور پاکستان کے مابین تلخ رشتہ جگ ظاہر ہے اور دونوں ممالک کے مابین رسہ کشی کھیلوں پر بھی وقتاً فوقتاً اثر انداز ہوتی ہے، اس مرتبہ کرکٹ میچز کو لے کر دونوں ممالک میں بحث جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے دھمکی دی کہ اگر بھارت ایشیاء کپ کھیلنے کے لیے نہیں آتا ہے تو پاکستان بھی سنہ 2021 میں بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے انکار کر دے گا۔

بشکریہ ٹویٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم رواں برس ستمبر میں ہونے والے ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کھیلنے کے پاکستان نہیں آئے گی تو ان کی ٹیم بھی 2021 میں بھارت کی میزبانی میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیں گی۔

بھارت اور پاکستان

واضح رہے کہ اس سال ستمبر میں ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے لیکن بی سی سی آئی پہلے ہی صاف کر چکا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔

بی سی سی آئی کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر قیاس آرائی جاری ہے کہ ایشیاء کپ میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہو سکتی ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے ان خبروں کو مسترد کیا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 9:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details