اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہندستان ہی آسٹریلیا کو گھر میں دے سکتا ہے ٹکر : وان

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا خیال ہے کہ صرف ہندستانی کرکٹ ٹیم ہی آسٹریلیا کو اس کے گھریلو میدان پر شکست دے سکتی ہے۔ آسٹریلیا نے پیر کو پاکستان کو دوسرے ڈے نائٹ کرکٹ ٹیسٹ میں اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کر لی تھی۔

ہندستان ہی آسٹریلیا کو گھر میں دے سکتا ہے ٹکر : وان
ہندستان ہی آسٹریلیا کو گھر میں دے سکتا ہے ٹکر : وان

By

Published : Dec 2, 2019, 8:38 PM IST

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا خیال ہے کہ صرف ہندستانی کرکٹ ٹیم ہی آسٹریلیا کو اس کے گھریلو میدان پر شکست دے سکتی ہے۔

آسٹریلیا نے پیر کو پاکستان کو دوسرے ڈے نائٹ کرکٹ ٹیسٹ میں اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کر لی تھی۔ اس میچ میں سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹرپل سنچری لگائی تھی جبکہ مارنس لابچاگے، مشیل اسٹارک اور ناتھن لیون نے کمال کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو تقریبا یکطرفہ انداز میں شکست دی۔

وان نے ٹویٹر پر لکھاکہ اس آسٹریلوی ٹیم کو اس کی کنڈیشنز میں شکست دینے کا مادہ صرف ہندستانی ٹیم کے پاس ہے۔ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں آسٹریلیا نے اس کلین سویپ کے ساتھ نمبر ایک پر چل رہی وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ اپنا فرق کم کر لیا ہے۔ ہندوستان کے پاس اب تک 360 پوائنٹس ہیں جبکہ آسٹریلیا 176 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ میں آسٹریلیا نے 2-2 سے ایشز سریز کو ڈرا کرایا تھا جبکہ اپنے گھریلو سیزن کے آغاز میں آسٹریلیا نے پاکستان پر کلین سویپ درج کر پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے سیریز کے دونوں میچوں میں اننگز سے جیت درج کی ہے۔

آسٹریلیا اب گھریلو میدان پر پڑوسی نیوزی لینڈ کے ساتھ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ ہندستانی ٹیم 2020 میں آسٹریلیا کے دورے پر ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ کپتان وراٹ کی قیادت میں ہندستان اس وقت نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہے جس نے اپنی آخری ساتوں ٹسٹ سیریز جیتی ہیں۔ ہندستان نے اس سال جنوری میں پہلی بار آسٹریلیا کی زمین پر ٹسٹ سیریز جیتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details