اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سید مشتاق علی ٹرافی: ایک اوور، پانچ وکٹ - وجے ہزارے ٹرافی

کرناٹک پریمیئر لیگ (كے پی ایل) میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات سے گھرے ابھیمنیو متھن نے گھریلو ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ہریانہ کے خلاف چھ گیندوں پر پانچ وکٹ لینے کا انوکھا ٹی 20 ریکارڈ بنایا۔

ابھیمنیو متھن
ابھیمنیو متھن

By

Published : Nov 29, 2019, 11:47 PM IST

ابھیمنیو متھن اس وقت بہترین فارم میں چل رہے ہیں اور گزشتہ ماہ انهوں نے وجے ہزارے ٹرافی کے فائنل میں تمل ناڈو کے خلاف کرناٹک کے لیے لسٹ اے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک اور پہلی بار اننگز میں پانچ وکٹ کی کامیابی اپنے نام کی تھی۔

اپنے سیزن کو یادگار بناتے ہوئے متھن نے ہریانہ کے خلاف سید مشتاق علی ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلے میں کرناٹک کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ٹیم کو 8 وکٹوں سے جیت دلا دی۔

متھن نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک سمیت کل پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے آخری اوور کی 6 گیندوں پر 5 وکٹ لیے اور ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں یہ ریکارڈ بنانے والے واحد کھلاڑی بھی بن گئے۔

متھن نے اپنے اسپیل کے تین اوورز میں 18 رنز دیئے اور انہیں کوئی وکٹ نہیں ملا تھا جبکہ اپنے چوتھے اوورز میں مکمل پانسہ پلٹ دیا جس سے ایک وقت تین وکٹ پر 192 رنز بنا چکی ہریانہ ٹیم کے 200 کے ہندسے سے پہلے ہی تھم گئی۔

ابھیمنیو متھن نے آخری اوور کی پہلی گیند پر ہمانشو رانا، دوسری پر راہل تیواتيا، تیسری پر سمیت کمار، چوتھی پر امت مشرا اور چھٹی گیند پر جینت یادو کو آؤٹ کرنے کے ساتھ ٹی 20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

وہ سری لنکا کے لست ملنگا کے بعد دوسرے ایسے گیند باز بن گئے ہیں جس نے ایک ہی اوور میں چار گیندوں پر چار وکٹ حاصل کئے ہیں۔

یہ بھی دلچسپ ہے کہ ٹی 20 ریکارڈ بنانے والے متھن کو کرناٹک پریمیئر لیگ میں فکسنگ معاملے میں پوچھ تاچھ کے لیے بلایا جائے گا، ان سے مرکزی کرائم برانچ پوچھ تاچھ کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details