اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو نووکٹوں سے شکست دی - واحد ٹسٹ

گیندبازوں کی عمدہ بالنگ اوربروکس کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو واحد ٹسٹ میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز پر قبضہ کرلیا۔

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو نووکٹوں سے روندا
ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو نووکٹوں سے روندا

By

Published : Nov 29, 2019, 3:17 PM IST

لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واچپی اسٹیڈیم میں کھیلے گیے واحد ٹسٹ میچ میں افغانستان نے ویسٹ انڈیز کومیچ جیتنے کے لیے 31 رنوں کا ہدف دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو نووکٹوں سے روندا

ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 6.2اوورز میں 33 رن بناکر میچ جیت لیا۔جان کیمبل(19رن)اور شائی ہوپ(چھ رن)بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کیرون پریتھویٹ آٹھ رن بناکر عامر حمزہ کی گیند پرآؤٹ ہونے والے واحد بلے باز تھے۔

اس سے قبل افغانستان کی پوری ٹیم 43.1اوورز میں 120 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے جاوید احمدی 62 رن بناکر نمایاں اسکورر ہے ۔اس کے علاوہ ابراہیم زدران23 رن،ناصرجمال (15رن)رن بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر،راکھم کورنوال اور روسٹین چیش نے تین تین وکٹ حاصل کیے۔

افغانستان کی ٹیم واحد ٹسٹ میچ کی دونوں اننگز میں دوسورن نہیں بناسکی۔ افغان ٹےم نے پہلی اننگز میں 187 رن اور دوسری اننگز میں 120 رنوں پر سمٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 277رن اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 33 رن بنائے۔

واحد ٹسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے راکھم کورنوال کومین آف دی سیریزکا ایوارڈ دیاگیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں سات اور دوسری اننگز تین کل دس وکٹ حاصل کیے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details