اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پریکٹس میچ میں بھارت 263 رنوں پر ڈھیر

پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل نیوزی لینڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں ہنوماوہاری کی سنچری اور چتیشورپجارا کی 93 رنوں کی عمدہ اننگز کے باوجود بھارتی ٹیم 263 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی

By

Published : Feb 14, 2020, 9:46 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:09 AM IST

پریکٹس میچ میں بھارت263 رنوں پر ڈھیر
پریکٹس میچ میں بھارت263 رنوں پر ڈھیر

بھارت کے نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے واحد پریکٹس میچ کے پہلے دن جمعہ کو چتیشور پجارا (93) اور ہنوما وہاری (101 ریٹائر کے علاوہ) دیگر تمام بلے بازوں نے مایوس کیا۔

پریکٹس میچ میں بھارت263 رنوں پر ڈھیر

بھارت کی پہلی اننگز 78.5 اوور میں 263 رنز سمٹ گئی۔ بھارت کے دونوں اوپنروں پرتھوی شا (0) اور مینک اگروال (1) نے مایوس کیا جبکہ اوپننگ کے دعویدار شبھمن گل کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ اجنکیا رہانے 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور ہندستان نے اپنے چار وکٹ صرف 38 رن پر گنوا دیے۔

پریکٹس میچ میں بھارت263 رنوں پر ڈھیر

ان نازک حالات میں پجارا اور ہنوما نے پانچویں وکٹ کے لئے 195 رن کی شراکت کر بھارتی اننگز کو سنبھالا۔ لیکن جیسے ہی یہ شراکت ٹوٹی، بھارت کی اننگز کو سمٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

مڈل آرڈر کے بلے باز ہنوما نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 182 گیندوں میں 10 چوکوں اور تین چھکوں کے سہارے 101 رنز بنائے اور ریٹائر ہوئے۔ پجارا نے 211 گیندوں میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 93 رنز بنائے۔

پریکٹس میچ میں بھارت263 رنوں پر ڈھیر

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی پہلی اننگز میں بلے بازی کرنے نہیں اترے۔وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے پھر مایوس کیا اور سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ باقاعدہ وکٹ کیپر ردھمان ساہا اور آف اسپنر روی چندرن اشون کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ آخری نمبر پر بلے بازی کرنے آئے اور آٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امیش یادو نو رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ون ڈے سیریز 0-3 سے گنوانے کے بعد اس پریکٹس میچ میں امید تھی کہ دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بھارت کے بلے باز 21 فروری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل اچھی بلے بازی کی مشق کر لیں گے لیکن پجارا اور ہنوما کے علاوہ تمام ہندوستانی بلے بازوں نے خاصا مایوس کیا۔

پریکٹس میچ میں بھارت263 رنوں پر ڈھیر

تجربہ کار روہت شرما کے زخمی ہوکر اس سیریز سے باہر ہو جانے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل پرتھوی شا سے توقع تھی کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں گے لیکن وہ پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

اس دورے میں مینک کی خراب فارم پریکٹس میچ میں بھی برقرار رہی اور وہ 13 گیندوں میں ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔مینک نے اس سے پہلے کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف غیر سرکاری ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں صفر بنائے تھے اور ون ڈے سیریز میں وہ 32، 3 اور 1 کے معمولی اسکور بنا پائے تھے۔ ان کا یہ خراب دور پریکٹس میچ میں بھی جاری رہا۔

اگرچہ ہوم سیریز کی اپنی بااثر کارکردگی کی بدولت وہ پہلے ٹیسٹ میں اوپننگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔اوپننگ میں مینک کے دوسرے جوڑی دار بننے کے دعویدار شبھمن گل کے لئے یہ شاندار موقع تھا لیکن وہ تیز گیند باز ا سکاٹ كگلیجن کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

كگلجن نے اس سے پہلے پرتھوی اور مینک کے وکٹ بھی لئے تھے۔ انہوں نے اپنے پہلے اسپیل میں تین وکٹ لے کر بھارتی اننگز کو جھنجھوڑ دیا اور نیوزی لینڈ کی پچوں پر بھارتی اوپنروں کی کمزوری کو بھی ظاہر کر دیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details