آسٹریلیائی ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے رواں ماہ کے شروع میں اشارہ دیا تھا کہ اگست میں سیریز کا امکان نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان آسٹریلیا میں تین ون ڈے میچ 9 ، 12 اور 15 اگست کو ہونا تھے۔
اس سے قبل زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے 2003-04 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا اور اس وقت دونوں کے مابین دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی۔ اس کے فورا بعد ہی ہندوستان ، آسٹریلیا اور زمبابوے کے مابین سہ فریقی سیریز کھیلی گئی۔