موٹیرا اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ بھارت اور انگلینڈ کے مابین ہوگا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے جس میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین بیک وقت کرکٹ دیکھ سکتے ہیں۔
سردار پٹیل موٹیرا اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے اب میلبورن نہیں موٹیرا دنیا کا نمبر ون اسٹیڈیم بن گیا ہے۔ احمد آباد کے شہر سابرمتی میں واقع موٹیرا اسٹیڈیم بھارت اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سج سنور کر نئی اور جدید سہولیات سے آراستہ تیار ہے۔
اس اسٹیڈیم کا افتتاح 24 فروری کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی خصوصی موجودگی میں صدر رام ناتھ کووند کریں گے۔
موٹیرا اسٹیدیم کا باضابطہ افتتاح صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ہاتھوں ہوگا احمد آباد کا سردار پٹیل موٹیرا اسٹیڈیم 63 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے جس میں بیک وقت ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا کا میلبورن اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم تھا جس میں ایک وقت میں 90 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔
موٹیرا اسٹیڈیم میں بہ یک وقت ایک لاکھ 10 ہزار شائقین بیٹھ سکتے ہیں گجرات میں دنیا کے سب سے بڑے مجسمہ 'اسٹیچو آف یونٹی' کے بعد ریاست اب کرکٹ کے میدان میں دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم کا ریکارڈ بنانے کے لئے تیار ہے۔
موٹیرا اسٹیڈیم 800 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جس کی خوبصورتی حیرت انگیز ہے۔ یہ اسٹیڈیم لارسن اینڈ ٹربو (ایل اینڈ ٹی) کمپنی نے تعمیر کیا ہے جس نے 5 سال کے بہت ہی مختصر عرصے میں 'اسٹیچو آف یونٹی' کی تعمیر کی تھی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ڈریم پروجیکٹ میں، 3 کارپوریٹ باکس، اولمپک سطح کا سوئمنگ پول، اِنڈور اکیڈمی، کھلاڑیوں کے لیے چار ڈریسنگ روم، فوڈ کورٹ اور جی سی اے کلب ہاؤس بھی شامل ہیں۔
اسٹیڈیم میں 6 سرخ اور 5 کالی مٹی کی مجموعی طور پر 11 پچز تیار کی گئی ہیں۔ یہ پہلا اسٹیڈیم ہے جس نے اہم اور پریکٹس پچز کے لیے دونوں مٹی کا استعمال کیا ہے۔ بارش ہونے کی صورت میں پچ صرف 30 منٹ میں خشک ہوسکتی ہے۔
سردار پٹیل موٹیرا اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے جدید ترین ایل ای ڈی فِلڈ لائٹ ماحول کو گرم نہیں کرے گی جس سے شائقین کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کو بھی سکون ہوگا۔ اس اسٹیڈیم کی ایک جدید خصوصیت یہ ہے کہ نو میٹر کی بلندی پر 360 ڈگری پوڈیم کونکورس ناظرین کے آنے جانے کو آسان بناتا ہے اور ساتھ ہی یہ کسی بھی اسٹینڈ سے دیکھنے والوں کو یکساں نظارہ فراہم کرتا ہے۔
جن کارپوریٹ باکس کو ڈیزائن کیا گیا ہے ان میں بیٹھنے کی گنجائش 25 ہے۔ 150 ٹن کا ایئر کولنگ ٹاور اسٹیڈیم کا کلوز ان حصہ ٹھنڈا بنائے رکھیں گے۔
موٹیرا اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ بھارت اور انگلینڈ کے مابین ہوگا اس کے علاوہ ضرورت کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے بڑے ڈریسنگ روم بنائے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے لیے الگ الگ جدید ترین جیمز کا قیام کیا گیا ہے۔ کھلاڑی اور وی آئی پی داخلے دروازے کے پاس ایک ایک خصوصی لانج بنایا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں واقع آٹوگراف گیلری میں اب تک کھیلے گئے آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میچوں کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا آٹو گرافڈ بیٹ کلیکشن اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کی تصویروں پر مشتمل 'ہال آف فیم' توجہ کا مرکز ہے۔