اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ: ہیملٹن میں دونوں ٹیموں کا مظاہرہ؟ - ہیملٹن میں دونوں ٹیموں کا مظاہرہ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا میچ بدھ کو ہیملٹن کے سیڈن پارک گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں کیوی ٹیم کا مظاہرہ کافی شاندار رہا ہے۔

nz vs ind
بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ

By

Published : Jan 28, 2020, 1:51 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:51 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا میچ بدھ کو ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلا جائے گا، اس سیریز میں 2-0 سے سبقت حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم نے اس گراؤنڈ پر زیادہ میچ نہیں کھیلے ہیں۔

بھارتی ٹیم نے اس گراؤنڈ پر صرف ایک مرتبہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 2019 میں کھیلا تھا جس میں بھارت کو محض چار رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس گراؤنڈ پر 9 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں جس میں انہیں دو مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سات مرتبہ جیت درج کی ہے۔

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ: ہیملٹن میں دونوں ٹیموں کا مظاہرہ

2019 میں ہونے والے میچ میں کیوی سلامی بلے باز کولن منرو مین آف دی میچ ہوئے تھے ۔

اس سیریز میں بھارتی ٹیم نے پہلے دو میچ جیت کر سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل کر چکے ہیں۔ سیریز کو جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کیویز کے خلاف پہلی مرتبہ دو طرفہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز جیت جائے گی۔

بھارت نے ابھی تک نیوزی لینڈ کی سرزمین پر دو طرفہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز نہیں جیت سکا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں میچ 7 وکٹوں سے جیت درج کی تھی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details