اردو

urdu

راس ٹیلر کا کارنامہ عظیم

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی راس ٹیلر کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 100 میچ کھلینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

By

Published : Feb 21, 2020, 11:32 AM IST

Published : Feb 21, 2020, 11:32 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:19 AM IST

راس ٹیلر کا کارنامہ عظیم
راس ٹیلر کا کارنامہ عظیم

بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں میدان پر اترتے ہی کیوی کھلاڑی راس ٹیلر نے ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے اور کرکٹ کریئر کے تینوں فارمیٹس میں 100، 100 میچ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

راس ٹیلر نے اب تک نیوزی لینڈ کی جانب سے 231 یک روزہ میچ، سو ٹی 20 اور سو ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیلر نے حال ہی بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں اپنا 100 واں ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔

راس ٹیلر کا بین الاقوامی کریئر

سب سے زیادہ میچ کھیلنے کے علاوہ راس ٹیلر یک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بناے والے بلے باز ہیں، انہوں نے 231 یک روزہ میچ میں 8565 رنز بنائے ہیں جبکہ 100 ٹی 20 میچوں میں 1909 رنز اور 100 ٹیسٹ میچوں میں 7175 رنز بنائے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details