اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دوسری اننگ میں بھارت کی محتاط شروعات - بھارتی ٹیم

پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ کو 348 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنالئے ہیں۔

دوسری اننگ میں بھارت کی محتاط شروعات
دوسری اننگ میں بھارت کی محتاط شروعات

By

Published : Feb 23, 2020, 8:58 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:39 AM IST

تیز گیند باز ایشانت شرما کی بہترین گیند بازی کی بدولت بھارتی ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کو 348 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد محتاط انداز میں دوسری اننگ کی شروعات کی ہے۔

دوسری اننگ میں سلامی بلے باز پرتھوی شا اور مینک اگروال نے اننگ کی شروعات کی لیکن پرتھوی شا نے ایک بار پھر مایوس کیا اور 14 رنز بنا کر پویلن واپس چلے گئے تاہم مینک اور پجارا نے اننگ کو سنبھالا۔

پرتھوی شا کو ٹرینٹ بولٹ نے ٹام لاتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا، واضح رہےکہ بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں 165 رنز پر ہی سمٹ گئی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے 348 رنز بنا کر 183 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

فی الحال مینک اگروال اور چیتیشور پجارا کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کے شاندار اننگ کی بدولت بھارت کی پہلی اننگ کی بنیاد پر 183 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے 89 رنز بنائے جبکہ آخری صف کے بلے باز کائل جیمیسن نے 44 رنز کی اننگ کھیلی اس کے علاوہ راس ٹیلر نے 44 رنز، اور کولن ڈی گرینڈ ہومے نے 43 رنز کا تعاون پیش کیا۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما سب سے کامیاب گیند باز رہے اور پانچ کیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ روی چندرن اشون کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ جسپریت بمراہ اور محمد سمیع نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details