اردو

urdu

ETV Bharat / sports

”گیند پر تھوک لگانے پر پابندی مضحکہ خیز” - cricket news

آسٹریلیا کے سابق دھماکہ خیز اوپنر میتھیو ہیڈن نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے ذریعے تھوک کے استعمال پر روک اور پسینے کی اجازت دینے کے فیصلے کو مزاحیہ قرار دیا ہے۔

Matthew Hayden
میتھیو ہیڈن

By

Published : May 21, 2020, 5:48 PM IST

ہندستان کے سابق کپتان انل کمبلے کی قیادت والی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے ذریعے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کی سفارش کی تھی لیکن گیند بازوں کو پسینے کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

ہیڈن نے کہا کہ میرے خیال سے آئی سی سی کا تھوک پر پابندی اور پسینے کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ عجیب و غریب ہے۔

یہ چیزیں کرکٹ کا اہم حصہ ہیں اور مجھے نہیں پتہ اس میں کس طرح تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

سب سے زیادہ مناسب یہ ہوتا کہ آپ گیند بازوں کا کورونا ٹیسٹ کرائیں اور نتیجہ منفی ہونے پر اسے کھیلنے کی اجازت دیں۔

اگر باؤلر کو کورونا نہیں ہے تو آئی سی سی کو تھوک اور پسینے دونوں کی اجازت دینی چاہئے۔

ہیڈن کو آئی سی سی کا دو طرفہ سیریز میں غیر جانبدار امپائر رکھنے کا فیصلہ اچھا لگا لیکن ناظرین کے بغیر میچ کرائے جانے پر انہوں نے اختلاف کا اظہارکیا ۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں شائقین کا اہم رول ہوتا ہے اور ناظرین کے بغیر میدان میں کھیلنا بنیادی طور پر درست نہیں ہے۔

اس سے کھیل کی کشش کم ہو جائے گی۔ناظرین کے بغیر ٹی -20 ورلڈ کپ منعقد ہونے پر سابق بلے باز نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس سال آسٹریلیا میں ٹی -20 ورلڈ کپ کا امکان بہت کم ہے۔

اگرچہ اگلے ہفتے یہاں رگبی لیگ شروع ہو رہی ہے لیکن ٹی -20 ورلڈ کپ جیسا عالمی ٹورنامنٹ اگر ناظرین کے بغیر منعقد ہوتا ہے تو اس سے مجھے بڑی حیرانی ہو گی۔

ہیڈن کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کے کیریئر اور ان کے معیار زندگی کے لئے کھیل کا آغاز ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ہندستان جلد ہی آئی پی ایل کا انعقاد کرانے کی پوزیشن میں ہے یا نہیں لیکن میں اس بات سے متفق ہوں کہ اس طرح کا ٹورنامنٹ کھیل سے وابستہ لوگوں کے لئے بہت ضروری ہے۔میرا خیال ہے کہ کوئی بھی فیصلہ سب کی رضامندی کے بعد لیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details